رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کاکینٹین منیجرگرانفروشی پر گرفتار

September 29, 2022

پشاو ر ( وقائع نگا ر ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے کینٹین منیجر کوگرانفروشی پر گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر ر شفیع اللہ خان کو حیات آباد کے پر ائیویٹ ہسپتالوں سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہاں پر کینٹین میں بہت زیادہ ریٹ وصول کیے جا تے ہیں جس پر انھوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمٰن نے حیات آباد میں رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں کینٹین کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران درج شدہ نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے پر منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر آج کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار کینٹین منیجر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں ہسپتالوں میں کینٹینوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔