7 سماج دشمن پکڑے گئے، 50بھکاری بھی زیر حراست

September 29, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 37سماج دشمن پکڑے گئے۔50 بھکاری بھی حراست میں لے لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں گیارہ افراد سے 10 پستول اور ایک کاربین برآمد کر لی ۔ 6ملزموں سے 2کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کرلی گئی ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 43بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ نیوٹائون پولیس نےغیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔نصیر آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ نصیرآباد اورمری پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے بھی سات گداگر گرفتار کر لئے گئے۔کیپٹل پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مہم کے دوران13 افراد کو گرفتار کرلیا ۔