آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کسی کیخلاف بھی ہو، سلسلہ بند ہونا چاہئے، تجزیہ کار

September 29, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ کی میزبان سارہ الیاس کے سوال عمران خان نے سائفر معاملے پر غلط بیانی کیوں کی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کسی کیخلاف بھی ہو یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے، پروگرام میں ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ اور حفیظ اللہ نیازی نے بھی گفتگو کی۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر پاکستان کی سبکی کا سامان کیا، وزیراعظم ہاؤس کی گفتگو ٹیپ ہونے کے بعد غیرملکی سربراہان ہمارے وزیراعظم سے کوئی بات نہیں کریں گے، عمران خان کو لانے میں امریکا کا کردار تھا لیکن انہیں نکالنے میں کوئی کردار نہیں تھا، پاکستان کے مقتدر حلقوں نے عمران خان جیسے ڈرامہ باز کو اقتدار میں لاکر بڑا بلنڈر کیا۔