گندم کی قومی پیداوار 27 ملین ٹن سے 29 ملین ٹن ہونے کا امکان

September 29, 2022

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور وزارت خوراک و زراعت ذرائع کے مطابق حالیہ تاریخی سیلاب کے باوجود پاکستان میں نئی فصل سے محتاط اندازے کے مطابق 29ملین ٹن گندم کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مارچ اپریل میں پاکستان میں گندم کی فصل سے 27ملین ٹن گندم پیدا ہوئی تھی جس کے بعد حکومت کو کم و بیش 2ملین ٹن گندم درآمد کرنا پڑی۔ سرکاری ذرائع اور ماہرین زراعت کے مطابق حالیہ سیلاب وبال جان ضرور تھے مگر سیلاب کے یہ ریلے خیبر پختونخوا‘ جنوبی پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان میں اپنے ساتھ لائی گئی ذرخیز مٹی کی تہہ ہماری قابل کاشت زمینوں پر چھوڑ گئے۔