سعودی اسپورٹس مشعل جدہ پہنچ گئی

September 30, 2022

جدہ (شاہد نعیم) سعودی اسپورٹس کا مشعل مختلف شہروں سے ہوتاہواجدہ پہنچ گئی۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی نیابت کرتے ہوئے جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلوی نے سعودی اسپورٹس مشعل وصول کی۔سعودی عرب میں 27 اکتوبر سے 7 نومبر تک سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا جس میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔سعودی اسپورٹس مشعل ریلی کی شکل میں شہر کے نمایاں مقامات سے ہوتی ہوئی گورنریٹ پہنچی۔