منشیات کے خلاف تعلیمی نصاب میں ایک مضمون رکھا جائے، ملک رؤف اعوان

September 30, 2022

پشاور(جنگ نیوز) منشیات کے خلاف تعلیمی نصاب میں ایک مضمون رکھا جائے منشیات کی لعنت کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لئے ہمیں مل جل کر منشیات کے خلاف جہاد کرنا ہوگا یہ بات تنظیم کے چیئرمین ملک رؤف اعوان نے پشاور میں منشیات کے خلاف آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ منشیات کے خلاف تعلیمی نصاب میں ایک مضمون رکھا جائے تاکہ طلباء و طالبات کے ساتھ دیگر افراد سے منشیات جیسی لعنت کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے رؤف اعوان کا کہنا تھا کہ اب تو طلباء و طالبات نے بھی ہماری آگاہی مہم میں بھرپور شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے جس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں انشاء اللہ جب تک صوبے اور ملک سے منشیات کا خاتمہ نہیں ہوتا منشیات کے خلاف ہماری آگاہی مہم جاری رہے گی اور ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر تقریب سیسائیکاٹرس ڈاکٹر اسرار، کیمپین منیجر کوثر جبین،پرنسپل میڈم مدیحہ و دیگر نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے سکول سے پڑھا ہوا سٹوڈنٹ جس طرح انسانیت کی خدمت کررہا ہے اور منشیات کے خلاف جہاد کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم ان کے ساتھ ہیں اور منشیات کے خاتمے تک ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔