چیف ایگزیکٹو پسکو کا نئے پیر بالافیڈر ورسک روڈ کا دورہ

September 30, 2022

پشاور ( جنگ نیوز ) چیف ایگزیکٹو پسکو انجینئر گل نبی سیدکی ہدایت پر پسکو منیجمنٹ نے صوبہ بھر میں اے بی سی کیبل بچھانے کا عزم کیا ہے جہاں بجلی چوری زیادہ ہے اور ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے وہا ںاے بی سی کیبل بچھانے کا بندوبست کیا جا رہاہے- اس ضمن میںگزشتہ روز پسکو منیجمنٹ نے نئے پیر بالافیڈر میں اے بی سی کیبل بچھائی اور ساتھ ہی نئے میٹروں کی تنصیب بھی کی-ا نجینئر گل نبی سید چیف ایگزیکٹو پسکوبذات خودسائٹ کا دورہ کیااور ان کے ہمراہ نیاز محمدایکسین رورل کینٹ ڈویژن پشاور موقع پر موجود تھے- وہاں اے بی سی کیبل اور میٹرز کا معائنہ کیااور کام کو تسلی بخش قراد یااور پسکو ملازمین کو ہدایات جاری کی کہ پسکو عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیارر ہے انہوں نے عوام سے بھی اس موقع پر درخواست کی کہ وہ میٹر لگائیں اور کنڈا ہٹائیں اور جن کے ذمہ پسکو کے بقایاجات ہیں وہ فوری طور پر ادا کریں