• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور گینگ ریپ میں ملوث 4 ملزم گرفتار، سخت سزائیں دلائیں گے، ایس ایس پی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے گڑھی موسم خان میں 2خواتین سے مبینہ گینگ ریپ اور بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث شیطان صفت 4ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا جن کو ریپ، چائلد پروٹیکشن ایکٹ وڈکیتی سمیت دیگر فوجداری دفعات کے تحت سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیںایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے ایس ایس پی انوسیٹی گیشن ڈاکٹر سمیع ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ 6ستمبر کی رات کلاشنکوفوں اورپستولوں سے لیس4ملزموں نے دیوار پلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پر مردوں کو باندھ کرمدعی کی22سالہ اور 27سالہ 2بیویوں کے ساتھ ریپ جبکہ مدرسے کی طالبہ جوچھٹی کلاس کی طالبہ بھی ہے ، اس سے بھی زیادتی کی کوشش کی۔جبکہ ان سے 10ہزار روپے و موبائل فونزبھی لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کی 4مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے نہ صرف جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کیں اور متاثرہ خواتین کو ہسپتال منتقل کیابلکہ چھاپے مارکر چاروں ملزموںکو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ان سے برآمدگی بھی کرلی۔۔ پراسیکیوشن کی آراء، تجاویزاورموثر انویسٹی گیشن کے ذریعے تمام ثبوتوں کی روشنی میں ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
پشاور سے مزید