ن لیگ آسٹریا کے رہنمائوں کی مریم نواز اور صفدر اعوان کو مبارکباد

October 01, 2022

ویانا (اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت، پیٹرن چیف الحاج شیخ وحید احمد اور نائب پیٹرن چیف حاجی غلام اظہر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ،تینوں رہنمائوں نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ حق و سچ کی فتح ہوتی ہے ،عمران خان نے جو بیانیہ بنایا تھا وہ بیانیہ مٹی میں مل گیا اور عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئی ہے جو لوگ عمران خان کی جھوٹی سیاست کے پیچھے لگے ہیں وہ سوچیں عمران خان پاکستان کے کسی ادارے کو نہیں چھوڑ رہا سب کو دھمکیاں لگاتا ہے اور عمران خان نے نواز شریف کا نام لے کر جھوٹی سیاست کی، اس کا پول ایک آڈیو میں منظر عام پر آچکا ہے۔انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی واپسی سے پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی اور میاں نواز شریف بھی اسی طرح سرخرو ہوں گے اور جلد پاکستان واپس جائیں گے، پاکستان ایک بار پھر انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔