پاکستانی ریسلر نے نیپالی کھلاڑی کو ہرا دیا

October 01, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کےایشین پروفیشنل ریسلنگ چیمپئن شیر خان نے نیپالی ریسلر اسکارپین کو شکست دے کر ٹائٹل بیلٹ جیت لی۔ایسٹرن ریولیشن ریسلنگ چیمپئن شپ میں شیر خان نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط حریف اسکارپین کو شکست دی۔