عبدالرشید جان محمد بلامقابلہ بقاٹی کے صدر منتخب

October 01, 2022

کراچی( نیوز ڈیسک) عبدالرشید جان محمد سال 2022-23کیلئے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے صدر منتخب ہوگئے۔ جمعرات کو بقاٹی کی منیجنگ کمیٹی کا اجلاس بقاٹی کے دفتر میں ہوا جس کا مقصد آنے والے سال 2022-23کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کرنا تھا۔ بقاٹی منیجنگ کمیٹی نے بلا مقابلہ عبدالرشید جان محمد کو صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا۔