• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69 ویں نمبر پر آگئی

کراچی(این این آئی) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری امور کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک سال کے دوران 30 درجے بہتری کے بعد بندرگاہ 99ویں سے 69ویں پوزیشن پر آگئی، جبکہ پورٹ قاسم بھی 74ویں سے 56ویں نمبر پر پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات، بندرگاہی نظام میں بہتری اور جدید سہولتوں کے نتیجے میں پاکستان کی دونوں بڑی بندرگاہوں کی عالمی سطح پر کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید