• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے پروفیسر سے بدتمیزی کا واقعہ، فنکشنل لیگ یا جی ڈی اے سے تعلق مسترد

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ترجمان نے جامعہ کراچی کے پروفیسر کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور تشدد کے حالیہ واقعے کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) یا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے منسلک کرنے کے تاثر کو مسترد کردیا ہے۔ علی گوہر شاہ 2023 میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرچکے،جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعے میں جامعہ کراچی کے پروفیسر کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کیا گیا، تاہم کسی فرد کے ذاتی عمل یا بیان کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل یا جی ڈی اے سے منسوب کرنا حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق متعدد معتبر اخباری رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ علی گوہر شاہ نے 19 اکتوبر 2023ء کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں 20 اور 21 اکتوبر 2023ء کو بھی مختلف اخبارات اور ذرائع ابلاغ میں ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور اس حوالے سے بیانات شائع ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید