• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپاکر، کم وزن بچوں کی پیدائش، کم عمری کی شادیاں بچوں کی اموات کی وجہ

تھرپارکر(رپورٹ:عبدالغنی بجیر) محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق، مٹھی ہسپتال میں قریبی اضلاع سے بھی بچے لائے جاتے ہیں، جہاں اکثر نوزائیدہ بچے کم وزن کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور کم عمری کی شادیاں بھی بچوں کی اموات کی ایک وجہ ہیں۔ڈی ایچ او صحت ڈاکٹر لیکھراج کا کہنا ہے کہ 8ماھ میں جاں بحق ہونیوالے 315بچوں میں 65بچے قریبی اضلاع کے دیہات سے لائے گئے تھے۔تاہم ادھر ایم ایس سول ہسپتال مٹھی نے روزانہ کی بنیاد پر اسپتال میں ہونیوالی بچوں کی اموات اور ریفرل کا ڈیٹا میڈیا کو دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید