کوئٹہ، مدرسہ کے اساتذہ و طلباء کا مجسٹریٹ اور پولیو ٹیم پر پتھراؤ، 8 گرفتار

October 01, 2022

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) اختر محمد روڈ پر پولیو کے قطرے پلانے پر تنازعہ، مدرسہ کے اساتذہ وطلباءکا مجسٹریٹ اور پولیو ٹیم پر پتھراؤ، پولیس نے آٹھ سے دس افراد کوگرفتار کرلیا ، گرفتاریوں کیخلاف مدرسہ کے طلباءاور علاقہ مکینوں نے انڈسٹریل تھانے کے سامنے سرکی روڈ پر دھرناٹائر جلا کر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے اختر محمد روڈ پر مجسٹریٹ کی سربراہی میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی تھیں اس دوران مدرسہ کے اساتذہ و طلباءپولیو ٹیم کو بچوں کو قطرے پلانے سے روکھا جس پر لڑائی جھگڑا ہوا۔