خواتین پر تشدد کی روک تھام کے مراکز پنجاب بھر میں پھیلانے کی منظوری

October 01, 2022

لاہور( خصوصی نمائندہ )پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے مراکز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں دی گئی۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے لودھراں سے بہاولپور کے درمیان بحال کی گئی سپیڈو بس سروس کے کنٹریکٹ کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے پنجاب پبلک فنانشل مینجمنٹ (پی ایف ایم) ایکٹ 2022 کی بھی منظوری دی۔ ورلڈ بینک سے معاہدے کے تحت اس ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے ۔ کمیٹی نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کو سرکاری اراضی کی فروخت کا معاملہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کر دیا۔