قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا جا رہا ہے، صاحبزاد ابوالخیر زبیر

October 01, 2022

لاہور(خبرنگار) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نےحضرت شاہ رکن الدین الوری و حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری کے عرس کی تقریب سے جامعہ زبیر بن محمود میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات صرف اور صرف اس وقت سدھریں گے جب اس ملک میں نظام مصطفے نافذ ہوگا ۔ ،انہوں نے کہا ٹرانس جینڈر جیسا قانون نافذ کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ نیب قوانین میں تبدیلی کےبعد قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا جارہا ہے۔