تحریک انصاف کا مہنگائی کیخلاف احتجاج، یاسمین راشد بھی پہنچ گئیں

October 01, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر) تحریک انصاف داتا گنج بخش ٹاؤن میں داتا دربار کے باہر مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد داتادربارمہنگائی کے خلاف احتجاج میں پہنچ گئیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے گلے میں بجلی کے بلوں اور روٹیوں کے ہارپہن کرمہنگائی کے خلاف منفرداحتجاج کیا۔ مزید برآںوزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ گنگارام ہسپتال میں 600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک آخری مراحل میں داخل ہوچکا، جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پنجاب کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نےگنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کی ایمرجنسی ودیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرسال سیکڑوں مائیں اور بچے دوران ڈیلیوری اللہ کوپیارے ہوجاتے ہیں۔ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے 11 مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔