ملک کوبحران سے نکالنے کیلئے نظام مصطفیٰ کا نفاذ ضروری ہے، جمعیت علماء اسلام

October 01, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے رہنماؤں مولانا محمد امجد خان، مولانا نعیم الدین اورمفتی عبدالحفیظ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور خاتم النبیین ؐکے لائے ہوئے نظام کو نافذ کرنے اور اس پر عمل کئے بغیر تمام ملکی مسائل کا حل ناممکن ہے ۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے خواہ سیاسی ،معاشی یا معاشرتی ہوں انکا حل صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔ قاری عمران رحیمی ،حافظ اشرف گجر،قاری امجد سعید،مولانا فصیح الدین سیف اور قاری عبدالصمدنے بھی جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔