دنیا کی وہ تین شخصیات جنہیں سفر کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں؟

October 01, 2022

صدر سے لے کر وزیر اعظم بھی جب ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو انہیں بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا ہوتا ہے لیکن اس دنیا میں تین ایسی شخصیات بھی ہیں جنہیں دنیا میں کہیں بھی سفر کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ خاص لوگ برطانیہ کے شاہ چارلس اور جاپان کے شہنشاہ اور ان کی اہلیہ ہیں ۔


ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد جب چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے تو تبھی ان کے سکریٹری نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے ذریعے سبھی ممالک کے پاس یہ دستاویزی پیغام بھیجا کہ اب برطانیہ کے کنگ چارلس ہیں، لہذا انہیں کہیں بھی پورے اعزاز کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دی جائے ۔

یہ خاص اختیار اس وقت شہزادہ چارلس کے علاوہ جاپان کے شہنشاہ ناروہتو اور ان کی اہلیہ مساکو اووادا کے پاس ہے، جاپان کے شہنشاہ نے اپنے والد اکیہیتو کے شنہشاہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ منصب سنبھالا۔

جب تک ان کے والد جاپان کے شہنشاہ تھے، تب تک انہیں اور ان کی اہلیہ کو پاسپورٹ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اب انہیں بیرون ملک جانے کی صورت میں ڈپلومیٹک رکھنا ہوگا ۔