گگو منڈی، 6 ڈاکوؤں کا 2 خواتین سے بچوں کے سامنے گینگ ریپ

October 02, 2022

گگو منڈی (نامہ نگار)6مسلح ڈاکوئوں کا دوران ڈکیتی 2 خواتین سے بچوں کے سامنے گینگ ریپ ، گھر کے سربراہ اور اہلخانہ پر شدید تشدد بھی کیا ، آئی جی پنجاب کی طرف سے واقعہ کا نوٹس ،خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق نواحی گاءوں 303 ۔ ای بی میں گزشتہ رات آتشیں اسلحہ سے لیس چھ سفاک ڈاکو گزشتہ رات محنت کش محمد شفیع کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود دو خواتین کو ان کے بچوں کے سامنے ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا محمد شفیع سگریٹ کمپنی میں سیل مین ہے اور اس کے دو بھائی محمد رمضان اور محمد طاہر بسلسلہ روز گار بیرون ملک گئے ہوئے ہیں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں نے محمد شفیع سمیت گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا آئی جی پولیس فیصل شاہکار اور آر پی او ملتان راجہ رفعت مختار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور انہیں ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے آر پی او نے ایس ایس پی آر آئی بی رائونعیم شاہد کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے تھانہ ساہوکا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے متاثرہ خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔