زرعی یونیورسٹی تعلیم و تحقیق اور تربیت پر توجہ دیتی ہے، جہان بخت

October 02, 2022

پشاور (جنگ نیوز)نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے ای اے سی) کی ایکریڈیٹیشن انسپیکشن کمیٹی ( اے آئی سی ) نے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی سربراہی میں 6 زرعی پروگراموں کی ایکریڈیٹیشن کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ اعلی تعلیمی ماہرین جن میں ڈاکٹر وقاص ملک شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان , خالد سیف اللہ انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز پی ایم اے ایس ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر محمد ارشد شعبہ انٹامولوجی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پروفیسر (ریٹائرڈ) محمد جمیل احمد شعبہ ہارٹیکلچر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ، پروفیسر ڈاکٹر شہباز طالب ساہی پلانٹ پیتھالوجی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر احمد عمیر ارشد شعبہ فوڈ سائنس گورنمنٹ یونیورسٹی کالج فیصل آباد، وائس چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ حفیظ یوسف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این اے ای اے سی فراز افضل کونسل میں شامل تھے۔ کونسل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت سے ملاقات کی۔جہان بخت نے یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہے، طلبہ وطالبات کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہی ہیں، مختلف شعبوں میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کئے گئے ہیں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سکالرز صوبائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئندہ بھی یونیورسٹی ملک و قوم اور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے توقعات پر پورا اترے گی.کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد راجوانہ نے ایکریڈیٹیشن سے متعلق وائس چانسلر کو بریفنگ دی. پچھلے سال بہترین ایکریڈٹیشن پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کونسل کے ہمراہ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس , شعبہ سوئل اینڈ انوائرمنٹل اور شعبہ اگرانومی کے سربراہان پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف اور پروفیسر ڈاکٹر حبیب اکبر کو تعریفی اسناد پیش کئے۔بعد ازاں کونسل نے ہارٹیکلچر، ایگریکلچرل بائیو ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل کیمسٹری و بائیو کیمسٹری ، پلانٹ پیتھالوجی، انٹامولوجی اور ہیومن نیوٹریشن پروگراموں کا معائنہ کیا، جہاں شعبوں کے سربراہاوںنے انہیں پریزینٹیشنز پیش کیں. کونسل نے ان شعبوں کی لیبارٹریوں اور انفراسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا اور ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد راجوانہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت ، ڈینز اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں بہترین سہولیات موجود ہیں، یونیورسٹی میں اعلیٰ تجربہ کار اور قابل فیکلٹی موجود ہیں جو طلبہ وطالبات کو زیورعلم سے آراستہ کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی ، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر محمد ایوب ، رجسٹرار نورالہادی , ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف چوہان ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجنئیرنگ پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر، چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر عبدلمتین، چیئرمین شعبہ انٹامولوجی پروفیسر ڈاکٹر مقصود شاہ، چیئرمین شعبہ ایگریکلچرل کیمسٹری و بائیو کیمسٹری ڈاکٹر انور علی شاد، چیئرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین، ایکٹنگ چیئرمین شعبہ پلانٹ پیتھالوجی ڈاکٹر سرتاج عالم , ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس محمد شاہد سمیت فیکلٹی و انتظامی افسر بھی موجود تھے۔