حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے، ن لیگ

October 02, 2022

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر و سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے امید ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوام کو ریلیف کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں جب مخلوط حکومت بنی تو اس وقت نہ صرف ملکی معیشت کمزور تھی بلکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار تھیں حکومت نے معیشت کی مضبوطی کیلئے سخت فیصلے کئے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آمد کے ساتھ ہی ملکی معیشت مضبوط ڈالر کے مقابلے پیسے کی قدر میں اضافہ، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام ریلیف محسوس کرے گی اور ایک بار ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی لائیں تاکہ معیشت مضبوط اور عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش مل سکے سخت فیصلوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے۔