شمالی کورین اشتعال انگیزی سے نمٹنے کیلئے امریکہ سے اتحاد مضبوط بنائیں گے، جنوبی کوریا

October 03, 2022

سیئول (نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کےصدر مون جے ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ اور اس کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔جاپانی خبررساں ادارے نے صدر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی برادی کی مخالفت کے باوجود گزشتہ 30سال سے جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے حوالے سے اپنے جنون کو نہیں چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو جزیرہ نما کوریا میں حقیقی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔صدر یُون نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکا کے اتحاد کے مصمم اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہو گا۔