برطانوی ٹینس اسٹار کیمرون نوری کورونا کا شکار، جاپان اوپن سے باہر

October 03, 2022

سیول(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے نمبر ون ٹینس پلیئر کیمرون نوری کورونا کا شکار ہو کر جاپان اوپن سے باہر ہو گئے،کوریا میں اِن ایکشن 27سالہ انگلش ٹینس پلیئر بھی وبائی وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر کیمرون نوری ایونٹ کے بقیہ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے، جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ وہ جاپان اوپن کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن اب آئسولیشن کی وجہ سے ٹوکیو روانگی اور جاپان اوپن میں نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔