تحریک منہاج القرآن کی مشعل بردار میلاد ریلی آج ہوگی

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹرراؤ محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ مشعل بردار میلا د ریلی آج سوموار بعد نماز مغرب دولت گیٹ چوک سے شروع ہوگی۔میلاد ریلی چوک دولت گیٹ سے براستہ حسین آگاہی الیکڑونکس مارکیٹ گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔میلاد ریلی میں علماء،مشائخ،معززین شہر کے علاوہ تحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک،منہاج القرآن علماء کونسل اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین شرکت کریں گے۔مشعل بردار میلاد ریلی میں مختلف مذاہب اور مسالک کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔