انگلش کرکٹ بورڈ، ٹوئٹر پر تصاویر شیئر، پاکستانی شائقین کا شکریہ

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔تصاویر میں کرکٹ فینز کو انگلینڈ کا جھنڈا اٹھائے تو کہیں ٹیم سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انگلینڈ بورڈ کی جانب سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کیا گیا ہےتصاویر میں کرکٹ فینز کو انگلینڈ کا جھنڈا اٹھائے تو کہیں ٹیم سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہےانگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 17 سال کے انتظار کے بعد قابل تعریف سیریز رہی اور پاکستان کے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ بہتر ٹیم ثابت ہوئی ٹرافی کی حقدار تھی۔انگلش کپتان معین علی نے پی سی بی اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زبردست سیریز رہی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کو بہت مس کر رہی ہے آج کی ناکامی سے بہت کچھ سامنے آیا ہے جس پر بھرپور توجہ دیں گے۔دوسری جانب انگلینڈ کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے۔