محمد خان سہو کو چیف ایگزیکٹو حیسکو مقرر کرنے کی منظوری دیدی

October 04, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)ایک ماہ میں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دوسرے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہٹانے کی تیاری مکمل کرلی گئی -وفاقی حکومت نے ریاض احمد پٹھان کو سی ای او حیسکو کے عہدے سے ہٹاکرمحمد خان سہو کو سی ای او حیسکو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے-وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نور احمد سومرو کو خراب کارکردگی کو بنیاد پر عہدے سے ہٹاکر ریاض احمد پٹھان کو سی ای و تعینات کیا تھا تاہم چند ہی ہفتے بعد اب ریاض احمد پٹھان کو بھی سی ای او حیسکو کے عہدے سے ہٹاکر محمد خان سہو کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی ہے-سرکاری سطح پر سی ای او حیسکو کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔