• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت، پیپلز پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹریسینیٹر وقار مہدی نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت ہے، اسے متنازع بنانے کی کوشش آئینی حقائق سے انحراف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبوں کو اختیارات دینا نئے ملک بنانے کے مترادف ہے تو 18ویں ترمیم پر ایم کیو ایم کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اپنے جاری کردہ پریس بیان میں، سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں سندھ کے آئینی حقوق اور 18ویں ترمیم کے خلاف باتیں حقائق کے منافی ہیں۔   سینیٹر وقار مہدی نے  مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو سندھ کے سیاسی معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے سابقہ اور موجودہ مؤقف میں تضادات پر غور کرنا چاہیے۔ سانحہ پمز اسپتال کے متاثرین کے سوالات اور شکایات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ۔
اہم خبریں سے مزید