کراچی ( جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کا امکان کم ہو گیا ہے، امریکی حکام نے شیڈولنگ مسائل کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ان عالمی رہنماؤں میں شامل نہیں جن سے ٹرمپ آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کریں گے، اور مصروف شیڈول کے باعث دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدہ ملاقات کے امکانات بھی کم ہیں-