• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹرسائیکل سوار ملزم نے تیزاب پھینک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے، صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید