• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا پنشنرز کیلئے بڑا ریلیف، ادائیگی ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا نظام نافذ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے پنشنرز کوبڑا ریلیف دیتے ہوئے پینشن کی ادائیگی اور ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا نظام نافذ کر دیا۔وزیر اعظم کے حکم پر وزارت خزانہ نے نظر ثانی شدہ ایس او پی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا نے پنشنرز کا ڈیٹا کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے ساتھ محفوظ اے پی آئی کے ذریعےمنسلک کر دیا جس کے بعد لائف ڈیجیٹل سگنل براہ راست نادرا سے متعلقہ محکموں کو منتقل ہوگا۔ اس اقدام سے پرانا کاغذی نظام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ، اب وفاقی پینشن صرف براہ راست ادائیگی کے نظام ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے ذریعے نامزد بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے نظام کا مقصد پنشنرز کو سہولت دینا، تصدیق کا نظام آسان بنانا اور نجی بینکوں پر انحصار کم کرنا ہے جس سے کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا، نیا طریقہ کار تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہےاور تصدیقی عمل کو مضبوط بنانا اس کا بنیادی مقصد ہے،نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ میں نجی بینکوں کا کردار ختم کر دیا گیا ہے،اب نجی بینکوں کا کردار صرف پینشن تقسیم کرنے تک محدود ہوگا اور وہ صرف نادرا کے تصدیقی مرکز کے طور پر کام کریں گے،بینکوں کو پینشن اکاؤنٹ کو صرف پینشن کی وجہ سے غیر فعال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید