اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،11دہشت گرد ہلاک سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگورکے علاقےگوارگو میں5جبکہ چاغی کے امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشن ردالفتنہ3کے تحت کارروائیوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلا ک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔