عمران کیلئے خطرہ ٹل گیا، حکومت کیلئے چیلنج، سندھ میں انتخابات ناممکن، تفصیل ”جیو پاکستان“ میں

October 04, 2022

کراچی (جنگ نیوز) فوری نا اہلی کا خطرہ ٹلنے کے بعد عمران خان پُر اعتماد، حکومت کو سخت چیلنج ملے گا۔ یہاں سندھ میں انتخابات ممکن نہیں، صوبائی حکومت اٹل اور اپوزیشن بھی چپ نہیں بیٹھے گی۔ اِن دونوں موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف ٹرینیں بحال ہوگئیں مگر کرائے میں بھی ہو شربا اضافہ ہوگیا، عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ اگر قومی کرکٹ ٹیم پر نظر ڈالیں تو مڈل آرڈر کا مسئلہ حل کئے بغیر ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی، اب خدا خیر کرے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔