تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او کی اہلیہ کی سی ویو سے ڈوبی لاش برآمد

October 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سی ویو سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی ۔ مزکورہ خاتون تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او کی اہلیہ تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق سی ویو سے ایک خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او ذوالفقار کی اہلیہ تھیں ۔ اس سلسلے میں ڈیفنس کے ایس ایچ او کاکہناہے کہ انکی اہلیہ کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا اور پہلے بھی کافی دفعہ وہ ایسے ہی چلی جاتی تھیں اور پیر کے روز صبح سے ہی لاپتہ تھیں وہ گھر سے رکشے میں سمندر گئی تھیں ۔