اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی چھوٹے شہروں میں تعیناتی پر سیکرٹری ہیلتھ ہائیکورٹ طلب

October 04, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوار حسین نے صوبائی سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو گیارہ اکتوبر کو اصالتا طلب کرلیا ہے۔اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ انہوں نے حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف سی پی ایس ڈاکٹرز کو ملتان۔فیصل آباد راولپنڈی میں تعینات کرنے کی بجائے مضافاتی اور کم اہم مقامات پر کیوں تعینات کیا ۔پٹیشنر ڈاکٹر رضا زاہد اور ڈاکٹر وجیہہ وغیرہ کے وکیل سید مزمل حسین بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کی تقرری نشتر ہسپتال ملتان میں ہونا تھی۔ لیکن انہیں فورٹ عباس(بہاول نگر)وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان میں تعینات کردیا۔ جبکہ سینئر ڈاکٹروں کو مضافاتی ہیلتھ سنٹرز یا چھوٹے ہسپتالوں میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔انہیں میرٹ پر پانچ نمبر اضافی ملتے ہیں اور ان کی قابلیت اور تجربہ سے مریض اور میڈیکل کے طالب علم مستفید ہوتے ہیں۔