ملتان(سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ سوائل اینڈ انوائرونمنٹل سائنسز اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے تعاون سے"اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے روابط"بارے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا،سیشن میں ڈاکٹر وزیر احمد ،ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر باقر حسین اور ڈاکٹر عمیر ریاض نے اپنی تحقیقی پیشکشں کیں جو "جدید فرٹیلائزر مصنوعات" پر مبنی تھیں جن کا مقصد کھاد کے استعمال کی افادیت کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کی، جبکہ ڈاکٹر حماد ندیم طاہر اور ڈاکٹر پروفیسر مبشر مہدی بھی موجود تھے،سیشن میں باہمی تعاون اور زرعی تحقیق و جدت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔