ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ 27 دسمبر جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن بن چکا ہے 18 سال بیت جانے کے بعد بھی جیالے اپنی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر کو اپنے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر کی 18 ویں برسی کی تقریب میں عوام کا سمندر تھا اور واقعی یہ ایک تاریخی جلسہ تھا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر کی عوام و ملک کیلئے بے انتہا خدمات ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے جمہوری و آئینی راستہ اختیار کیا آج پاکستان پیپلزپارٹی اس پات پر فخر کرتی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری شہید محترمہ بینظیر کے جمہوری مشن کی تکمیل کیلئے انہی کے راستہ پر گامزن ہیں۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کی قیادت میں وفد نے ان سے ملاقات کی ، وفد میں سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی، ڈویڑنل صدر ڈی جی خان آصف خان دستی، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب و ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راو ساجد علی خان شامل تھے ، وفد نے مخدوم سید احمد محمود کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔