• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں کا اغوا،مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ صدر پولیس کو ضمیر حسین نے بتایا کہ ملزم لقمان دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور میری بیٹی 16سالہ ایمن کو زبردستی اغوا کرکے گاڑی میں بٹھاکر فرار ہوگیا جبکہ ممتاز آباد پولیس کو سکینہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی 11سالہ رمشا گھر سے مدرسہ پڑھنے گئی واپس نہ آئی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید