ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہورسے پاکستان سرائیکی پارٹی رہنما محمد نصیر نے صوبہ سرائیکستان کے صدر ڈاکٹر مسعود لنگاہ چیف آرگنائزر احمد نواز سومروڈویژنل صدر مہر ربنواز چاون،سٹی صدر محمد اجمل خان بادوزئی سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں سرائیکی قوم کے ساتھ حکمران اور حکمران جماعتیں سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہیں اس وقت ملک میں سیاسی انارکی امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے لگتا ہے ملک میں جنگل کاقانون ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لے رے ہیں عوام مہنگائی بے روزگاری غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کررہے ہیں سرائیکی خطے کی سیلاب کی وجہ سے زراعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اور کسانوں کی ابتر صورتحال ہے اور پاکستان نے کسانوں کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی نہیں بنائی گئی کہنے کو تو کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔