ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سیتل ماڑی پولیس کو اریبہ صادق نے بتایا کہ ملزم عمران نے گھر میں داخل ہوکر مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو بنالی ملزم نے وڈیو سے بلیک میل کرتے ہوئے دو لاکھ روپے ہتھیا لیے جبکہ سٹی سجاع آباد پولیس کو ریاض نے بتایا کہ میرے بیٹے 10سالہ فیاض کو ملزم مبشر نے بہلا پھسلاکر بدفعلی کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔