ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 40مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اعظم سے ڈاکوؤں نے موبائل چھین لیا تھانہ کینٹ کے علاقے صابر حمید سے جھپٹا مارکر موبائل موٹرسائیکل سوار ملزمان لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے قاسم سے ڈاکو پوائنٹ پر موبائل چھین لیا تھانہ گلگشت کے علاقے صفوان سے ڈاکو موبائل لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عاقب سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 15ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے غلام عباس سے ڈاکووں نے موبائل چھین لیا تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے نوید سے ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر 35ہزار و گھڑی لوٹ لی جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے عبداللہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ فیصل ، برہان منیر ،غلام عباس کے موبائلزفونز لوہاری گیٹ کے علاقے عثمان شیخ کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے ریاض کی نقدی اڑھائی لاکھ رمضان کا بکرا بوہڑ گیٹ کے علاقے مدثر ندیم کینٹ کے علاقے حارث کی موٹرسائیکلیں جلیل آباد کے علاقے ارسلان مجیدکا موبائل مظفر آباد کے علاقے عدیل عباس کے درختان شاہ شمس کے علاقے علی نواز کی موٹرسائیکل غارث شیر کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے نعیم کا میٹر بجلی غلام مرتضی کی نقدی و طلائی زیورات عثمان کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے سرور کا موبائل بی زیڈ کے علاقے شاہد کوتوالی کے علاقے فدا حسین کی موٹرسائیکلیں ڈی ایچ اے کے علاقے ہاشم کا بکرا صدر کے علاقے عبدالححی کی موٹر الپہ کے علاقے ساجد کا سامان مخدوم رشید کے علاقے ذیشان ادریس کا موبائل امیر خان کے مویشی بستی ملوک کے علاقے محمد حسن کا موبائل فون چوری ہوگیا۔