• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کے حکم پر 15 سالہ لڑکی بر آمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے شاہدہ بی بی کی رٹ درخواست پر پولیس کے ذریعے اس کی 15 سالہ بیٹی مہوش کو برامد کرایا اور اسے دارالامان بھجوا دیا اور حکم دیا کہ خصوصی میڈیکل بورڈ کے ذریعے اس کی عمر کا تعین کیا جائے اسے علاقے کے ایک مبینہ جرائم پیشہ شخص شاکر حجانہ نے اغوا کر لیا تھا جسے عدالت کی مداخلت پر 15 دسمبر کوبرآمد کیا گیا لیکن 17 دسمبر کو چند مسلح افراد نے اسے دوبارہ اغوا کر لیا چنانچہ تھانہ کوٹ ادو میں اغوا کا مقدمہ زیر دفعہ 365 بی اور 368 ت۔پ درج ہوا کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا۔
ملتان سے مزید