چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان و نقدی سے محروم

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے پل چٹھہ کے قریب محمد رامیز اپنے ویگو ڈالے پر جا رہا تھا چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر ڈالا اور نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیے تھانہ گلگشت کے علاقے پل برارں کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے ٹریفک وارڈن محمد انس سے ہزاروں کی نقدی موبائل فون چھین لیا اسی تھانہ گلگشت کے علاقے رانا اسٹیٹ قائداعظم روڈ کے رہائشی محمد عمر طارق کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 8 تولہ طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان کل مالیت 25 لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ صدر جلال پور کے علاقے خان بیلا کے رھایشی امیربخش کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ الپ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان خادم حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔