• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری موبائل فونز، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں جاری، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں شاہد ندیم سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 70ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد رمضان سے جھپٹا مارکر نامعلوم موبائل لے گئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے حیات اللہ سے ملزمان نے 10ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے طارق ندیم سے نامعلوم نے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے نصر اللہ سے ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے فیاض حسین سے موبائل جھپٹا مارکر لیکر فرار ہو گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے اسلم کا موبائل چھین لیا جب کہ بی زیڈ کے علاقے نعمان کے گھر کا سامان کوتوالی کے علاقے شہریار کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے عمر کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے محبوب کی مشین الپہ کے علاقے اعجازکے 50من آم نیوملتان کے علاقے بہزاد کا بجلی میٹر محمد صہیب سامان مالیت 13لاکھ شاہ رکن عالم کے علاقے عثمان یاسین میٹر سوئی گیس سیتل ماڑی کے علاقے ثقلین نواز کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے خلیل احمد کا سامان مالیت دو لاکھ ساٹھ ہزار لوہاری گیٹ کے علاقے رمضان کا سامان حرم گیٹ کے علاقے ارشد کی سائیکل بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد سفیان کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے لیاقت علی کے گھر سے دو لاکھ 75ہزار طلائی زیورات بستی ملوک کے علاقے امجد اور گلزیب کے موبائلزفونز سٹی شجاع آباد کے علاقے اللہ راضی کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے نادر اقبال کی مرغیاں صدر جلالپور کے علاقے افتخار الیاس کی بکری سٹی جلالپور کے علاقے عمر حیات کے گھر سے دو لاکھ 20ہزار طلائی بالیاں جلیل آباد کے علاقے عامر کا موبائل مظفر آباد کے علاقے عمران ساجد کی موٹرسائیکل عبدالحمید کی نقدی 30ہزار قطب پور کے علاقے ارسلان یونس کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے عبدالرحیم کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے قیصر اصغر 30ہزار طلائی زیور ملبوسات اور آصف بھٹی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید