• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی گیس ریفلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس۔ اجلاس میں ملتان شہر اور گرد و نواح میں غیر قانونی پیٹرول، ایل پی جی اور سی این جی یونٹس کے خلاف مربوط کارروائی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر نے واضح ہدایت جاری کی کہ گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی کے کنٹینرز کھڑے کرنے اور غیر قانونی ری فلنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے سول ڈیفنس کو فوری کریک ڈاؤن اور غیر قانونی دکانوں کو سیل کرنے اور غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال اور خطرناک گیس یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قبضے میں لیا گیا کوئی بھی سامان کسی فرد کو بغیر قانونی کارروائی کے واپس نہ کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید