• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ کتوں کا حملہ، ڈھائی سالہ بچی شدید زخمی، شہری سراپا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) یونین کونسل نمبر 64 کے علاقوں بسم اللہ کالونی، چاون کالونی، اشرف آباد، شجر آباد اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری شدید پریشان،گزشتہ روز تین آوارہ کتوں کے حملے کے نتیجے میں ڈھائی سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی، بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب آوارہ کتوں نے اسے نشانہ بنایا،اہلعلاقہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچی کی جان بچائی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو شہری شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
ملتان سے مزید