ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، قربانیاں دینے والے نظریاتی ورکر کو آگے لائیں گے، بلدیاتی الیکشن کرانے کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کر لی ہے، شیخ طارق رشید کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو پارٹی قیادت کی ہدایت پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید سے کی گئی ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔