ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ ان کی علمی، ادبی، انتظامی اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب حنا چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب خواجہ مظہر الحق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سکینڈری سکولز منور حسین کمال، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ سکولز ملتان مسز نزہت پروین اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود بھی موجود تھیں۔