• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک پر پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا، شہریوں اور وکلا کو مشکلات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کچہری چوک پر پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا، جس کے باعث شہریوں اور وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیشن کورٹ اور ضلع کچہری کے اطراف سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ معمول بن چکی ہے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حال ہی میں زیر تعمیر کچہری پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا، جس میں جنرل سیکرٹری بار ملک عدنان احمد بھی شریک ہوئے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار ملک عدنان احمد نے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں 250 گاڑیوں اور 500 سے زائد موٹر سائیکلوں کی گنجائش موجود ہےلیکن منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود افتتاح نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی ناکامی ہے جب کہ وکلاء کا کہنا ہے کہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو عدالتوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔
ملتان سے مزید